انفارمیشن سیکرٹری پوٹھوہارکشمیرفورم کراچی ڈویژن حیدر اقبال کی میر نادر علی ابڑو سے ملاقات، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ بننے پر مبارکباد
کراچی : (بیوروچیف:عاصم ارائیں جہلمی)
پوٹھوہار کشمیر فورم کراچی ڈویژن کے انفارمیشن سیکرٹری حیدر اقبال نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ میر نادر علی ابڑو سے ان کی رہائش گاہ کراچی میں ملاقات کی اور انہیں اس اہم عہدے پر تعینات ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر حیدر اقبال نے میر نادر علی ابڑو کو پھولوں کا ہار پہنایا اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تقرری سندھ میں شفافیت، دیانتداری اور میرٹ کے فروغ کے لیے ایک خوش آئند اقدام ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ میر نادر علی ابڑو اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور وسیع تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے ادارے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں گے۔میر نادر علی ابڑو نے حیدر اقبال کی آمد، نیک خواہشات اور محبت بھرے جذبات پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری اور لگن کے ساتھ ادا کرتے ہوئے عوامی اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
