اہم خبریںجہلم

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق جہلم میں فرینڈز آف پولیس پروگرام کا آغاز

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق جہلم میں فرینڈز آف پولیس پروگرام کا آغاز،

اس تناظر میں ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر ڈی پی او آفس جہلم میں فرینڈز آف پولیس سیمینارکا انعقاد،

پنجاب کالج جہلم کے طلباء و طالبات اور اساتذہ کی شرکت،

ڈی پی او جہلم اور دیگرپولیس افسران نے شرکاء سے خطاب کیا اور شرکاء کو فرینڈز آف پولیس کے بیج لگائے اور ملٹی میڈیا بریفنگ دی،

طلباء اور طالبات کو پولیس ورکنگ سے روشناس کروانے کے لیے ضلعی دفتر پولیس، پولیس لائینز،ماڈرن کمانڈ اینڈ کنٹرول روم، پولیس خدمت مرکز، تھانہ سول لایئنز ، میثاق سینٹر اور تحفظ مرکز جہلم کا معلوماتی دورہ کروایا گیا،

دوران وزٹ پبلک سروس ڈیلیوری کے لئے کئے گئے اقدامات پر بریف کیا گیا اور پولیس ورک سے مکمل آگاہی دی گئی،

فرینڈز آف پولیس کے وفد نے پولیس ورک میں جدید سہولیات کی فراہمی پر خوب سراہا ،

پولیس کے چاق و چوبند دستے نے طلباء اور طلبات کے وفد کی موجودگی میں پولیس لائینز میں یادگار شہداء پر سلامی دی،

فرینڈز آف پولیس پروگرام کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان دوستانہ تعلق اور اعتماد کا رشتہ قائم کرناہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمودباجوہ

فرینڈز آف پولیس پروگرام کا مقصد عوام کے مفاد پر مبنی پولیس خدمات کو فروٖٖغ دینا ہے، اس سلسلے میں پبلک سروس ڈیلیوری کے نظام کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمودباجوہ

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایات پر فرینڈز آف پولیس پروگرام کے تحت ڈی پی او آفس جہلم میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا،

سیمینار میں پنجاب کالج جہلم کے طلباء و طالبات اوراساتذہ کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔ سیمینار میں ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ، ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز ملک عقیل عباس، ڈی ایس پی صدر میاں عبدالجبار، ڈی ایس پی لیگل سید غلام عباس اور دیگر پولیس افسران کی شرکت،

ڈی پی او جہلم نے تمام شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہیں پولیس ورکنگ سے روشناس کراتے ہوئے پولیس لائنز، تھانہ جات، فرنٹ ڈیسک،پولیس خدمت مرکز، پولیس تحفظ مرکزاور میثاق سینٹر کی عوامی خدمات کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔

تما م افراد کوفرینڈز آف پولیس پروگرام کے متعلق آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان خلیج کا خاتمہ اور عوام الناس کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے,

فرینڈز آف پولیس اور سول سوسائٹی کے نمائندگان پولیس سروسز سے آگاہی حاصل کر کے معاشرہ میں محکمہ پولیس کے سفیر کا کرادار ادا کرتے ہوئے اس متعلق شعور اجاگر کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں تاکہ عوام پولیس کے سافٹ امیج سے روشناس ہو سکیں۔

سیمینار کے اختتام پرطلبا ء و طالبات اوردیگر شرکاء کو فرینڈز آف پولیس پروگرام میں انرول کر کے ان کو بیج لگائے گئے۔بعدازاں شرکاء کو یادگار شہداء پر لے کر جایا گیا جہاں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کو سلامی دی گئی۔

سیمینار کے شرکاء کوتھانہ سول لائینز کا مطالعاتی دورہ کروانے کے بعدجہلم میں قائم پولیس خدمت مرکز ، ٹرانسجینڈر سنٹراور پولیس میثاق سینٹر کا وزٹ کروایا گیا اور ان مراکز کی ورکنگ کے متعلق مفصل آگاہی فراہم کرتے ہوئے جاری خدمات پر مفصل روشنی ڈالی گئی۔

طلبا ء و طالبات اوردیگر شرکاء کے مختلف سوالات کے اطمینان بخش جوابات دئیے گئے جس میں شرکاء نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور پولیس کی جانب سے اقلیتوں،ٹرانسجینڈرز و ونر ایبل طبقات اور شہریوں کو فراہم کردہ سہولیات کو سراہا۔

شرکاء نے کہا کہ فرینڈز آف پولیس کے فورم سے عوام الناس میں اچھا پیغام جائے گا اور پولیس کے احسن اقدامات کے بارے میں آگاہی پہنچے گی۔

اس موقع پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ فرینڈز آف پولیس پروگرام کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان دوستانہ تعلق اور اعتماد کا رشتہ قائم کرناہے اور مستقبل میں ایسے اقدامات کیے جاتے رہیں گے جبکہ عوام کے مفاد پر مبنی پولیس خدمات کو فروٖٖغ دینا ہے، اس سلسلے میں پبلک سروس ڈیلیوری کے نظام کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے،

اس کے علاوہ جو شہری اس پروگرام میں انرول ہونا چاہتے ہیں وہ پنجاب پولیس پبلک ایپ کے ذریعے انرولمنٹ کرسکتے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You