*انسان غلطی کا پتلا ھے*
کون سا انسان ایسا ھے جس سے غلطی سرزرد نہ ہوئی ہو عام طور سے دیکھا گیا ھے کہ جو انسان جزباتی ہوتا ھے وہ غلطی کر بیٹھتا ھے جب اللہ انسان کی بڑی سے بڑی غلطی معاف کردیتا ھے تو انسان ایک دوسری کی غلطی کو کیوں نہیں معاف کرتا بیشک معاف کرنا کا عمل سب سے بہترین ھے۔ ہر ماں باپ جنکی کثیر اولاد ھوں انکے مزاج بھی جدا جدا ھوتے ھیں یاد رکھئے خونی رشتے جزبات غصے اور غلطیوں سے نہ جدا ھوتے ہیں نہ ختم اسی لئے چھوٹا ھو یا بڑا ایک دوسرے کو معاف کردینا چاہئے۔ خاندان کو جوڑنے والے اقدامات کو ہر ایک اپنائے آج ھم ہیں کل ھم نہیں ہونگے ہمارے بعد ہماری نسلیں اور انکی نسلیں ہونگی خدارا سب اپنے غصے کو تھوکیں اور رسول اللہ ﷺ کی سنت کو اپناتے ھوئے گلہ شکوے کو ختم کرکے ایک جان بن جائیں اور ایک دوسرے کا سہارا بنیں اسی میں ھم سب کی بھلائی اور خیر ھے اللہ رشتوں میں محبت اخوت اور اتحاد کو بے انتہا پسند فرماتا ھے ایک دوسرے کی عزت کریں تاکہ عزت و وقار اور رشتوں کا احترام جاری رھے یاد رھے کہ ھمارا معاشرہ بہت تہذیب اور ادب و احترام والا تھا ھمارےبزرگوں نے ہمیشہ دین کے اصولوں پر چلنے کی تلقین رکھی لیکن ھم جب بھٹکے تو بے چینی دوری اور فاصلہ کے سوا کچھ حاصل نہ کیا بیشک دین محمدی ﷺ کے اصولوں میں ہی اصل ضابطہ حیات پنہاں ھے، اللہ ہمیں دین محمدی ﷺ کے اصولوں ضابطوں اور قوائد پر چلنے کی توفیق عطا کرتا رھے اور اللہ ھم سب کو ہدایت بخشے آمین یا رب العالمین۔۔۔ جاوید صدیقی سینئر جرنلسٹ و کالمکار کراچی
