اہم خبریںسائنس اور ٹیکنالوجی

انسانی ہاتھ کی طرح حرکت اور صلاحیت رکھنے والا مصنوعی ہاتھ تیار

لندن: (ویب ڈیسک) برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق سائنسدانوں کی ٹیم نے ایسا مصنوعی ہاتھ تیار کیا ہے جو ایک نارمل انسانی ہاتھ کی طرح پکڑنے اور حرکت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کے ذریعے کٹے ہوئے عُضو کے مسئلے سے دوچار افراد کے لیے 90% فعالیت بحال ہو سکے گی۔

سائنس دانوں کی مذکورہ بین الاقوامی ٹیم میں ہڈی کے متعدد سرجن، انڈسٹریل ڈیزائنرز، اٹالین انسٹی ٹیوٹ فار ٹکنالوجی کے سائنس دان اور عضو کی تنصیب کے ضرورت مند مریض افراد شامل تھے۔

اس مصنوعی ہاتھ کو Hannes کا نام دیا گیا ہے۔ یہ اپنی صورت، حجم اور وزن کے لحاظ سے بالکل انسانی ہاتھ جیسا ہے۔ یہ چیزوں کو مختلف قوت اور رفتار سے پکڑنے میں تقریبا قدرتی ہاتھ کی طرح حرکت کرتا ہے۔

سائنس دانوں کے مطابق مصنوعی ہاتھ کو ایسے مواد سے تیار کیا گیا ہے جس میں لچک اور نرمی کی خاصیت پائی جاتی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ یہ ڈائنامک طور سے ان اشیاء کے ساتھ ہم آہنگ ہو جاتا ہے جن کے ساتھ اس ہاتھ کو پہنا ہوا شخص تعامل کا طالب ہوتا ہے۔

تجربات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بالائی عضو سے محروم افراد محض ایک ہفتے کی تربیت کے بعد روز مرہ کے معمولات انجام دینے کے لیے مستقل صورت میں اس مصنوعی ہاتھ "ہینس” کا استعمال کر سکتے ہیں۔

اس ہاتھ کو پورے دن پہنا جا سکتا ہے۔ اس میں ضرورت کے مطابق ترمیم کرنے کی خصوصیت بھی رکھی گئی ہے۔ ہاتھ میں سینسرز کا ایک مجموعہ بھی شامل ہے۔

ایک اور خاصیت یہ بھی ہے کہ مذکورہ مصنوعی ہاتھ کو موبائل ایپ یا بلو ٹُوتھ کے ذریعے بھی کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

مصنوعی ہاتھ میں گرفت کی دو سطحیں رکھی گئی ہیں۔ پہلی نوعیت میں ہلکی اور نرم چیزوں کو پکڑا جا سکتا ہے جب کہ دوسری نوعیت میں برقی گرفت فراہم کی گئی ہے۔ اس کا مقصد بھاری اشیاء کو پکڑنا ہے۔

مصنوعی ہاتھ "ہینس” میں متعدد آپشنز موجود ہیں جس کو ایسی خصوصیات کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے جو دائیں یا بائیں اور اسی طرح مردوں اور خواتین سب کے لیے اسے موزوں بناتی ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You