اہم خبریںدلچسپ و عجیب

انسانی قد سے بڑے چوہے نے میکسیکو میں تھرتھلی مچا دی

میکسیکو سٹی: میکسیکو میں گٹرلائن سے انسانی قد سے بڑا چوہا نکل آیا جسے دیکھ کر شہری خوفزدہ ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق میکسیکو کے دارالحکومت میکسیکو سٹی کے نکاسی آب کی مین لائن بند ہوگئی جسے کی صفائی کیلئے گٹر لائن میں متعلقہ محکمے کے اہلکار اترے تو وہاں دیو قامت چیز دیکھ کر خوفزدہ ہو گئے تاہم تیز لائٹس کا انتظام کرنے پر عملے کا خوف دور ہو گیا۔

صفائی عملے نے جہاں گٹر لائن سے 22ٹن گندگی نکالی وہیں اس میں ایک انسانی قد سے بڑا چوہا بھی شامل تھا جودیکھنے میں بالکل اصلی لگتاہے لیکن دراصل وہ روئی سے بھراہواایک کھلونا چوہا تھا ۔ایک خاتون نے کچھ عرصہ قبل اس چوہے کے گم ہونے کی رپورٹ درج کرائی تھی جو اب گٹر لائن سے برآمد ہوا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You