BBC Urdu TV

انجمن ارائیاں سندہ کا ماہانہ کوارڈینیشن اجلاس

انجمن ارائیاں سندہ کا ماہانہ کوارڈینیشن اجلاس

کراچی : (اسٹاف رپورٹ)

انجمن ارائیاں کا ماہانہ کوارڈینیشن اجلاس زیر صدارت شاہد ندیم ارائیں دفتر فلک ناز ویو شاھراہ فیصل منعقد ہوا.اجلاس میں کیبنٹ ممبران،ایگزیکٹو ممبران،حلقہ جات کے عہدے داران کے علاوہ انجمن ارائیاں سندھ کے فاؤنڈر جنرل سیکرٹری جناب صابر علی صابری صاحب نے خصوصی شرکت کی اجلاس میں تمام حلقہ جات نے اپنے اپنے علاقوں میں رفاعی اور فلاحی کاموں کے علاوہ چلنے والے اداروں کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی اج کے اجلاس میں یکم مارچ کو ہونے والی ضلع جام شورو میں تقسیم اسناد اور سلائی مشینوں کی کامیاب تقریب اور ضلع ٹنڈو والا یار میں ہونے والے بہترین ارائیں کنونشن کے انعقاد پر ان کی پوری انتظامیہ اور عہدے داران کو مبارکباد پیش کی گئی اس موقع پر ٹنڈوالہ یار اور جام شورو کے عہدے دران نے مرکزی عہدے داران،مہمان خصوصی فرخ ثناارائیں( سی ای او وائٹل ٹی)اور صابر علی صابری صاحب کاپروگرام میں شرکت پر شکریہ ادا کیا اس موقع پر صابری صاحب نے کہا کہ ہم نے جوسنہ1997میں برادری کی خدمت کا پودا لگایا تھا اج وہ ایک تناور درخت بن چکا ھے جس کی چھاؤں کراچی سے نکل کر پورے سندھ میں پھیل چکی ہے انہوں نے انجمن ارائیاں سندھ کے جنرل فنڈ میں مبلغ 10 لاکھ روپے کا چیک جنرل سیکرٹری نصیر احمد ارائیں کو پیش کیا اور تمام شرکاء کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا گیا بعد ازاں انجمن رائیاں سندھ کی جانب سے ان کو اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا اور دعائے خیر سے اج کا اجلاس برخاست ہوا

Exit mobile version