انجمن آرائیاں سندھ حلقہ قزافی ٹاؤن کی جانب سےفری آئی کیمپ کاانعقادکیاگیا
انجمن آرائیاں سندھ حلقہ قزافی ٹاؤن کی جانب سےفری آئی کیمپ کاانعقادکیاگیا
فری میڈیکل کیمپ کاانعقادانجمن آرائیاں سندھ پاکستان سمیت ہشمانی ہاسپٹل کے تعاون سے کیا گیا
کراچی (رپورٹ: عاصم آرائیں جہلمی)
انجمن آرائیاں سندھ اور ہاشمانی ہاسپٹل کے تعاون سے ایک روزہ فری آئی کیمپ کاانعقاد فری آئی کیمپ کاانعقاد انجمن آرائیاں سندھ حلقہ قزافی ٹاؤن میں منعقد کیا گیا،فری أئی کیمپ صبح دس بجےسے دوپہر دو بجے تک جاری رہا، فری آئی کیمپ میں سیکڑوں مریضوں کا آنکھوں کا چیک آپ کیاگیا، اورمریضوں کو فری دوائیں اور چشمے بھی دئیے گئے اور کچھ مریضوں کا موتیے کا آپریشن بھی تجویز کیا گیا وہ بھی انجمن آرائیاں سندھ حلقہ قزافی ٹاؤن ہاشمانی ہاسپٹل کے زیر اہتمام جلد ہی آپریٹ کروا دیا جائے گا کیمپ میں انجمن آرائیں سندھ پاکستان کےجنرل سیکرٹری حاجی نصیراحمد آرائیں، فنائس سیکرٹری ریاض احمد آرائیں سمیت انجمن آرائیاں سندھ حلقہ شیر پاؤ کے انوارجاوید آرائیں و دیگر عہد دران اور انجمن آرائیاں سندھ حلقہ قزافی ٹاؤن کے چیئرمین حاجی غلام عباس آرائیں جنرل سیکرٹری صفدر آرائیں سمیت دیگر عہددران اور علاقے کے سیاسی و سماجی رہنماؤں نے شرکت کی، کیمپ کے آخر میں حلقہ قذافی ٹاؤن کی جانب سے کیمپ میں آئے ہوئے ہاشمانی ہاسپٹل کے ڈاکٹر اور عملے و دیگر مہمانوں کے لیے لانچ کا اہتمام کیا گیا آخرمیں انجمن ارائیاں سندھ کے جنرل سیکرٹری حاجی نصیر احمد آرائیں نےحلقہ قذافی ٹاؤن کے چیئرمین حاجی غلام عباس آرائیں، جنرل سیکرٹری صفدر آرائیں سمیت دیگر عہددران کو فری آئی کیمپ کا انعقاد کرنے پر مبارکباد پیش کی،