اہم خبریںسندھ

انتخابی نتائج سامنے آنے میں تاخیر کیوں ہوئی؟ بلاول کی چیف الیکشن کمشنر پر کڑی تنقید

گلگت: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان کے انتخابی نتائج میں تاخیر پر چیف الیکشن کمشنر کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا ہے کہ گلگت بلتستان کے انتخابی نتائج سامنے آنے میں تاخیر کیوں ہوئی؟ عوام نے وفاق کی پالیسیوں پر عدم اعتماد کیا، پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے سب سے زیادہ ووٹ لئے، سازش کے تحت خواتین کو ووٹ کے حق سے محروم کیا گیا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ گلگت بلتستان کے چیف الیکشن کمشنر اپنے عہدے کا پاس نہیں رکھ سکے۔ الیکشن کمشنر اپنی ملاقاتوں کی تفصیلات سامنے لائیں۔ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے گلگت بلتستان کا کیس عوام کے سامنے لے کر جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 22 دسمبر کو جی بی 3 پر پولنگ ہے، عوام پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں گے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں قیام میں توسیع کرتے ہوئے مصروفیات کی وجہ سے اسلام آباد روانگی منسوخ کر دی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You