اہم خبریںپاکستان

انتخابی عمل کو مزید شفاف بنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں: چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ انتخابی عمل کو مزید شفاف اور غیرجانبدار بنانے کےلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

اسلام آباد میں رائے دہندگان کے قومی دن کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمشنر ایک آزاد ادارہ ہے جو تمام شہریوں کو رائے دہی کے یکساں مواقع فراہم کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جمہوری عمل میں ووٹ کی اہمیت اجاگر کرنے کے لئے قومی ووٹر ڈے منایا جا رہا ہے۔ الیکشن کمیشن انتخابی فہرستوں میں جنس کی بنیاد پر تفریق کے خاتمے کے لئے کوشاں ہے۔

قومی ووٹر ڈے کا مقصد پاکستان کے عوام کو انتخابی عمل میں زیادہ سے زیادہ شریک کرنے کے لئے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ یہ دن ملک میں ہونے والے پہلے عام انتخابات کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You