BBC Urdu TV

انتخابات کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کرنا چاہیے۔مرتضیٰ سولنگی

انتخابات کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کرنا چاہیے۔مرتضیٰ سولنگی

32 درخواستوں پر ویزے دینے کا عمل جاری ہے، پاکستان ہائی کمیشن نئی دلی سے تقریباً 24 اجازت ناموں کی درخواستیں پراسس میں ہیں۔نگران وزیر اطلاعات

اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ انتخابات کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کرنا چاہیے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ انتخابات کی کوریج کے لیے غیر ملکی میڈیا کے نمائندے پہلے ہی پاکستان میں ہیں، مبصرین اور غیر ملکی صحافیوں کو 49 ویزے جاری کیے گئے، 32 درخواستوں پر ویزے دینے کا عمل جاری ہے، پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی سے تقریباً 24 اجازت ناموں کی درخواستیں پراسس میں ہیں، میڈیا کے مختلف اداروں کی طرف سے مجموعی طورپر 174 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔مرتضیٰ سولنگی نے بتایا کہ غیر صحافی کیٹیگری میں صرف برطانیہ سے 25 درخواستیں پراسس میں ہیں، روس کی طرف سے 8،جاپان سے 13 اورکینیڈا سے 5 پارلیمنٹ کے ارکان نے درخواستیں دی ہیں۔نگران وزیر اطلاعات نے مزید بتایا کہ کامن ویلتھ سے 5 درخواستیں پراسس میں ہیں، بین الاقوامی صحافی و مبصرکراچی،لاہور اور اسلام آباد کے لیے اجازت نامے لے رہے ہیں، ان 3 شہروں کے علاوہ اگرکوئی غیرملکی صحافی کسی دوسرے شہر جانا چاہے تو اس کا کیس ٹوکیس جائزہ لیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ 20 جنوری کی تاریخ گزرنے کے باوجود اب بھی درخواستوں کو دیکھ رہے ہیں،14 ممالک سے درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔

Exit mobile version