سوہاوہ

امیر عبد القدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے جمعہ کے موقع پر خطاب کرتے

دشمن کے اطمینان کے لیے اقدامات اٹھانا دشمنی کو ختم نہیں کرتا بلکہ اپنی کمزوری کا اظہار ہوتا ہے۔

جب تک دشمنی کی بنیاد کو ختم نہ کیا جائے امن کا حصول ناممکن ہو گا۔ ہماری پالیسی ایسی ہے جو کہ مضبوط بنیادوں پر نہ ہے اس میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار امیر عبد القدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے جمعہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلمان وہ قوم ہے جسے اللہ کریم نے دنیا اور آخرت کے ہر سوال کا جواب عطا فرمایا اور ہم آج اپنی اصل میراث سے اتنے دور ہو چکے ہیں کہ موجودہ وبائی مرض کی ویکسین کے لیے دنیائے کفر کی طرف دیکھ رہے ہیں جو کہ اس ساریحق کو مانتے ہی نہیں۔ کاش کہ مسلم امت کی اسباب پر ایسی دسترس ہوتی کہ مخلوق ہماری طرف دیکھتی۔ کرونا مرض سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر ضرور اختیار کی جائیں اور اس بحث میں نہ پڑا جائے کہ یہ بیماری ہے ہی نہیں کیونکہ یہ کہنا ٹھیک نہیں ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس بیماری کی وجہ سے کئی لوگ معاشی تنگی کا شکار ہیں اور مسلمان کا مسلمان پر جو حق ہے اس میں یہ بھی کہ اپنے پڑوسی کا خیال رکھا جائے اور غرباء اور ضرورتمندوں کی مدد کی جائے۔ ہم کیسے مسلمان ہیں کہ ہمیں یہ علم ہی نہ ہو کہ میرے ساتھ گھر والا پڑوسی بھوکا سو رہا ہے۔ اللہ کریم ہمیں غیرت ایمانی عطا فرمائے کہ ہم اپنے بہن بھائیوں کا خیال رکھ سکیں اور ہمارے اعمال ایسے ہوں کہ غیر مسلم بھی دین اسلام کی طرف راغب ہوں۔

رپورٹ: مشرف کیانی

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You