انٹرنیشنلاہم خبریںپاکستان

امریکی میں‌ آج انتخابی دنگل، ٹرمپ اور جوبائیڈن نےسر دھڑ کی بازی لگا دی

واشنگٹن: امریکی انتخابات آج ہو رہے ہیں، دونوں حریفوں نے عوام کا اعتماد جیتنے کے لیے سر دھڑ کی بازی لگا دی۔ پنسلوانیا اور مشی گن میں جوبائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اپنے حمایتیوں سے خطاب کیا۔

امریکی صدارتی الیکشن کیلئے آج میدان سجے گا، ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔ امریکا کے 10 کروڑ افراد حق رائے دہی استعمال کر چکے ہیں جس سے امریکا میں ارلی ووٹنگ کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔

ریاست مشی گن میں خطاب کرتے ہوئے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ٹرمپ اپنا بیگ پیک کریں اور گھر چلے جائیں، انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ اپنے دور اقتدار میں نسلی امتیاز ختم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ ایسی صدارت کا خاتمہ کر دیں گے جس نے پوری قوم میں نفرت پھیلائی اور ہر نسلی واقعے پر مزید پٹرول پھینکا۔

ریاست مشی گن میں خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کہتے ہیں اگر وہ مشی گن سے جیت گئے تو کام ہو گیا۔ وہ ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔ ٹی وی پر جیت کی خبریں سنیں گے

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You