واشنگٹن: صدر ٹرمپ کےکرونا خطرے کے پیش نظر گزشتہ روز بلڈ ٹیسٹ کئے گئے، وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ میں کرونا وائرس کی کوئی علامت نہیں پائی گئی، ان کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں بریفنگ کے دوران بتایا کہ لوگوں کے بار بار سوال پوچھنے پر انہوں نے گزشتہ روز کرونا وائرس ٹیسٹ کروا لیا۔ امریکی صدر حال ہی میں برازیل کے آفیشل سے ملے تھے جس میں بعد ازاں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ایک امریکی رکن پارلیمان نے ٹرمپ کے ساتھ طیارے ائیرفورس ون میں سفر بھی کیا تھا۔
اس کے بعد وائٹ ہاؤس نے ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی نائب صدر سے ملنے والے تمام افراد کے درجہ حرارت چیک کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم صدر ٹرمپ کے حوالے سے وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ ان کے بلڈ ٹیسٹ کے رزلٹ آ گئے ہیں جو منفی پائے گئے، اس کا مطلب صدر ٹرمپ میں کرونا کی علامت نہیں پائی گئی۔