BBC Urdu TV

امریکا کے تعلیمی ویزا کیلئے جعلی تعلیمی دستاویزات پیش کرنے کے الزام میں خاتون گرفتار

امریکا کے تعلیمی ویزا کیلئے جعلی تعلیمی دستاویزات پیش کرنے کے الزام میں خاتون گرفتار۔

ملزمہ نے اپنے کلائنٹ کے ویزا حصول کے لیے جعلی تعلیمی دستاویزات پیش کیں۔ایف آئی اے

کراچی(نمائندہ عینی خان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق امریکا کے تعلیمی ویزا کے حصول کیلئے کلائنٹ کی جعلی تعلیمی اسناد پیش کرنے پر خاتون کنسلٹنٹ کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایف آئی اے کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے ڈپٹی ڈائریکٹر علی مراد کی نگرانی میں کارروائی کی گئی۔ حکام کے مطابق ملزمہ کے خلاف کارروائی امریکن قونصل خانے کی درخواست پر عمل میں لائی گئی، گرفتار ملزمہ مریم گلوبل اسٹیپ پرائیوٹ کے نام سے کنسلٹینسی چلا رہی ہے۔ حکام نے بتایا کہ ملزمہ نے اپنے کلائنٹ کے ویزا حصول کے لیے جعلی تعلیمی دستاویزات پیش کیں، ملزمہ نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے جعلی ڈگری بنوائی۔حکام کا بتانا ہےکہ ملزمہ کو کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے گرفتار کیا گیا اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Exit mobile version