انٹرنیشنلاہم خبریں

امریکا اور چین سرد جنگ کے دہانے پر پہنچ گئے’

بیجنگ: چینی وزیر خارجہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ امریکا اور چین سرد جنگ کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں۔ امریکا میں کچھ سیاسی طاقتیں دونوں ممالک کو سرد جنگ کی جانب دھکیل رہی ہیں۔

بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ چند امریکی طاقتیں امریکا اور چین کے تعلقات کو یرغمال بنانا چاہتی ہیں۔ ہانگ کانگ سے متعلق قوانین بلا تاخیر نافذ کیے جانے چاہیں۔ انہوں نے کورونا وائرس کے ماخذ سے متعلق تحقیقات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ چین سیاسی مداخلت سے پاک تحقیقات کے حق میں ہے۔

تفصیل کے مطابق امریکا اور چین کے مابین کورونا وائرس اور ہانگ کانگ کے تشخص سمیت متعدد امور پر کشیدگی مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے میڈیا سے گفتگو میں سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا چین کو سرد جنگ کی جانب دھکیل رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بات ہمارے سامنے آ رہی ہے کہ امریکا میں متعدد سیاسی قوتیں چین اور امریکا کے تعلقات کے ساتھ کھیل رہی ہیں اور دونوں ملکوں کو ایک نئی سرد جنگ کے دہانے کی جانب دھکیل رہی ہیں۔

وانگ یی نے اپنے بیان میں یہ واضح نہیں کیا کہ وہ امریکا میں کن سیاسی قوتوں‘ کی جانب اشارہ کر رہے ہیں، تاہم امریکا میں چین پر ہونے والی تنقید میں صدر ٹرمپ پیش پیش ہیں۔ صدر ٹرمپ متعدد مرتبہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی ابتدا کے وقت چینی اقدامات کو تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق چین نے معلومات چھپائیں اور عالمی برداری کو درست اور فوری طور پر متنبہ نہیں کیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You