اہم خبریںپاکستان

امدادی رقوم کی فراہمی میں پنجاب حکومت کا کوئی کردار نہیں، شہباز شریف

لاہور: اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے پنجاب حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ مستحقین کو امدادی رقوم کی فراہمی میں اس کا کوئی کردار نہیں ہے۔

تفصیل کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے لاہور کے ارکان اسمبلی اور لیگی رہنماؤں کی ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی صورتحال، پنجاب میں عوام کی امداد سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کی ذمہ داری اس وقت اپوزیشن ادا کر رہی ہے۔ پنجاب حکومت اپنی ذمہ داریاں انجام دینے میں ناکام ہو چکی ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ امدادی رقوم کی فراہمی میں پنجاب حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے۔ ہجوم کی شکل میں رقم کی تقسیم سے کورونا پھیل سکتا ہے۔ انہوں نے ہدایت جاری کی کہ لیگی رہنما اور کارکن شہریوں کی امداد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ بغیر نمود ونمائش لوگوں کے گھروں میں سامان پہنچائیں۔ کورونا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹرز اور طبی عملے کا کلیدی کردار ہے۔ میڈیکل عملے کو حفاظتی سامان کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You