BBC Urdu TV

امت مسلمہ سے کراچی کے سینئر جرنلسٹ جاوید صدیقی کی درخواست

*امت مسلمہ سے کراچی کے سینئر جرنلسٹ جاوید صدیقی کی درخواست*

آج سنہ چودہ سو چھیالیس ھجری یعنی پندرہ ویں کا چھیالیس واں سال چل رھا ھے، یاد رکھئے ھم امت مسلمہ پندرہ ویں صدی ھجری سے گزر رھے ہیں، یہ صدی ایمان اور سچ و حق والوں کیلئے انتہائی نازک اور سخت ترین آزمائش کی صدی ھے، اس صدی کو دور فتن یعنی فتنوں کا دور کہا گیا ھے، اس صدی میں دجالی فتنے عروج پر رہیں گے، شراب زنا سود قتل و غارت ظلم و ستم بربریت اور حرام کاریاں سر پر دوڑیں گی، جھوٹ، نفرت، عصبیت، اقربہ پروی، حرص دولت، دنیاوی چاہت، سود سے محبت و لگاؤ، نفاق، منافقت، ریاکاری اور دھوکہ دہی کمال درجہ پہنچ جائیگی۔ انسانیت، احساس، با عمل، با کردار، با اخلاق اور تہذیب و ادب سے آراستگی ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملے گی۔ ایسے حالات اور زمانے میں اگر کوئی مسلمان سچ و حق، ایمانداری و دیانتداری پر استحکامت کیساتھ رھا اور ہر تکالیف پریشانی اذیت پر صبر کیساتھ جمع رھا تو وہ ہی اصل عبادت کی معراج کو پائیگا، یوں تو ہزاروں نہیں لاکھوں مسلمان سود اور حرام کیساتھ بیشمار عبادات میں مصروف نظر آئیں گے لیکن یہ عبادات زائل ہوتی چلی جائیں گی تاوقتکہ سود اور حرام سے توبہ نہ کرلی جائے۔ اے امت مسلمہ تم غیر مسلموں سے تعداد میں زیادہ مگر ایمان اور یقین میں انتہائی کمزور اور پیچھے رہ گئے ھو خدارا دوسروں پر تنقید کرنے کے بجائے عصر حاضر کے فتنوں سے محفوظ رہیں اور اپنا ایمان بچائیں۔ اللہ ہم امت محمدی ﷺ کو ایمان کی حالت میں موت عطا فرمائے آمین یا رب العالمین۔۔۔۔!!

Exit mobile version