اہم خبریںپاکستان

الیکشن کمیشن کے باہر اپوزیشن کا احتجاج، وزیر داخلہ نے پیر کو اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کا پروگرام ہے تو ادھر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے سوموار کو امن وامان کے حوالے سے اہم اجلاس طلب کرلیا۔

وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایاکہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اجلاس کی صدارت کریں گے- اجلاس میں کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد اور قانون نافذ کرنے والے ادروں کے نمائیندے شرکت کرینگے۔

اجلاس میں پنجاب اور کے پی آئی جی پولیس بھی ذریعہ ویڈیو لنک شرکت کریں گے۔ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے۔ضروری حفاظتی اقدامات کا جائیزہ لیا جائیگا۔

اجلاس میں احتجاج کے موقع پر امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ وفاقی دارالحکومت کے داخلی راستوں کی سیکورٹی کا جائزہ لیا جائے گا۔ ریڈ زون کی سیکورٹی میں اضافےکے حوالے سے حکمت عملی طے ہوگی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You