اہم خبریںپاکستان

الیکشن کمیشن نے 7 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی خالی 7 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں انتخابات 16 فروری جبکہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پر 19 فروری کو ہوں گے۔

تفصیل کے مطابق قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کی خالی سات نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق سندھ کے حلقہ پی ایس 43 سانگھڑ (تین)، پی ایس 88 ملیر (دو) اور بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 20 پشین (تین) میں ضمنی انتخاب 16 فروری کو ہوں گے۔

امیدوار کاغذات نامزدگی 23 دسمبر سے 28 دسمبر تک حاصل کر سکیں گے جبکہ کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 4 جنوری تک کی جائے گی۔ ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کو امیدوار اپلیٹ ٹریبونل میں 8 جنوری تک چیلنج کر سکیں گے۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 16 جنوری کو جاری کی جائے گی اور انتخابی نشان 17 جنوری کو الاٹ کیے جائیں گے۔

قومی اسمبلی کی دو، پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کی ایک ایک خالی نشست پر پولنگ 19 فروری کو ہوگی۔ این اے 75 سیالکوٹ، این اے 45 کُرم، پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 51 گوجرانوالہ اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقے پی کے 63 نوشہرہ کے ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی 25 دسمبر سے 30 دسمبر تک جمع کرائے جاسکیں گے۔

چھ جنوری تک سکروٹنی کی جائے گی۔ میدواروں کی حتمی فہرست 20 جنوری کو جاری کی جائے گی اور 21 جنوری کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے۔ پولنگ 19 فروری کو ہوگی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You