اہم خبریںپاکستان

الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست شائع کر دی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست شائع کردی۔

الیکشن کمیشن نے ابتدائی حلقہ بندیوں کی رپورٹ بمعہ فہرست فارم 5 عوام کی آگاہی کے لئے شائع کی، فہرست الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے، مزید ابتدائی حلقہ بندیوں کے نقشہ جات بھی ویب سائٹ پر موجود ہیں، ابتدائی حلقہ بندیوں کی اشاعت 30 دن 26 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے کرانے کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

الیکشن کمیشن کے مطابق ابتدائی حلقہ بندیوں پر جمعرات سے اعتراضات دائر کئے جاسکیں گے، ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات متعلقہ حلقہ کا ووٹر کر سکتا ہے، یہ درخواست سیکرٹری الیکشن کمیشن کے نام ہوگی، درخواست 27 اکتوبر تک الیکشن کمیشن میں جمع کروائی جاسکتی ہے، مؤقف سننے کے بعد 26 نومبر 2023ء تک ان اعتراضات پر فیصلے کئے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں قومی اسمبلی کا حلقہ اوسطاً سوا 9 لاکھ ووٹرز پرمشتمل ہے، وفاقی دار الحکومت میں قومی اسمبلی کا حلقہ اوسطاً 7 لاکھ 87 ہزارسے زائد ووٹرز پر مشتمل ہے، خیبر پختوانخوا میں صوبائی اسمبلی کا حلقہ اوسطاً ساڑھے3 لاکھ ووٹرز پر مشتمل ہے۔

https://www.scribd.com/

الیکشن کمیشن نے مزید بتایا پنجاب اسمبلی کا حلقہ اوسطاً4لاکھ 30ہزار ووٹرز پر مشتمل ہے، سندھ کا صوبائی حلقہ اوسطاً4 لاکھ 30 ہزار ووٹرز پر مشتمل ہے، بلوچستان صوبائی اسمبلی کا حلقہ اوسطاً 2 لاکھ 92 ہزارووٹرز پر مشتمل ہے۔
قومی اسمبلی کی عمومی نشستوں کی تعداد 266 ایک حلقہ میں ووٹروں کی تعداد 8 لاکھ سے زائد رکھی گئی ہے، پنجاب اسمبلی کی کل نشستوں کی تعداد 297 برقرار، سندھ اسمبلی کی کل جنرل نشستوں کی تعداد 130 ہے، خیبرپختونخوا اسمبلی میں کل عمومی نشستوں کی تعداد 115، خیبرپختونخوا کے حلقوں میں ووٹروں کی تعداد 3 سے 5 لاکھ کے درمیان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نئی حلقہ بندیاں: خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم کر دی گئیں

بلوچستان اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 51 ہے، بلوچستان حلقوں میں ووٹروں کی تعداد 2 سے 4 لاکھ کے درمیان رکھی گئی، بلوچستان میں کئی نشستیں مختلف اضلاع پر بھی مشتمل ہیں، قومی اسمبلی کی وفاقی دارالحکومت سے تین، پنجاب سے 141، سندھ سے 61، خیبرپختونخوا 45 اور بلوچستان میں 16 نشستیں ہیں، ملک بھر میں کل 60 قومی اسمبلی کی مخصوص نشستیں ہوں گی۔

پنجاب اسمبلی کی جنرل نشستوں کی تعداد 297 جبکہ خواتین کی 66 اور نان مسلم کی 8 نشستیں ہوں گی، سندھ میں جنرل نشستیں 130، خواتین 29، نان مسلم کی 9 نشستیں ہوں گی، خیبرپختونخوا کی 115 جنرل، 26 خواتین، 4 غیر مسلم نشتیں ہوں گی بلوچستان کی 51 جنرل، 11 خواتین اور 3 غیر مسلموں کیلئے نشستیں ہوں گی، قومی اسمبلی کیلئے پنجاب میں ایک نشست کیلئے آبادی کی کم سے کم تعداد 9 لاکھ 5 ہزار 595 رکھی گئی ہے۔

سندھ کیلئے 9 لاکھ 13 ہزار 52، خیبرپختونخوا کیلئے 9 لاکھ 7 ہزار 913ہے، بلوچستان کیلئے 9 لاکھ 30 ہزار 900 جبکہ اسلام آباد کیلئے 7 لاکھ 87 ہزار 954 رکھی گئی ہے، اسی طرح پنجاب اسمبلی میں جنرل نشست کیلئے 4 لاکھ 29 ہزار929 ووٹر ہوں گے، سندھ 4 لاکھ 28 ہزار 432 ووٹر ہیں، خیبرپختونخوا 3 لاکھ 55 ہزار 270 جبکہ بلوچستان کیلئے 2 لاکھ 92 ہزار 47 ووٹر ہوں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You