الیکشن ٹریبونل کیلئے ریٹائرڈ ججوں کی تعیناتی کی آرڈیننس کی پرزور مذمت۔
ارباب اختیار سے پرزور مطالبہ ہے کہ اس آرڈیننس کو فی الفور واپس لیں۔عبدالسلام آفریدی
مردان(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ ایم پی اے عبدالسلام آفریدی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اداروں کی مکمل آزادی اور خودمختاری پر یقین رکھتی ہے خصوصا عدلیہ کی آزادی پر تا کہ بروقت اور سستا انصاف ملے مگر دوسری جانب پاکستان کی عوام کے مسترد شدہ فارم 47 کے ذریعے بننے والے نااہل نالائق حکمرانوں نے رات کے اندھیرے میں الیکشن ٹریبونل کیلئے ریٹائرڈ جج تعینات کرنے کا آرڈیننس جاری کرکے آزادی عدلیہ پر حملہ آور ہوئے ہیں، اس آرڈیننس کے ذریعے یہ مینڈیٹ جو فارم 47 والے نااہل حکمران خود اپنے مرضی کے منصف مقرر کریں گے جو کہ کسی بھی مہذب معاشرے میں قابل قبول نہیں انکا مقصد عدالتی ہتھکنڈوں کے ذریعے نااہل فارم 47 والے حکومت کو تحفظ فراہم کرنا اور عوام کے ووٹوں سے منتخب فارم 45 سے بننے والی عوامی حکومت کا راستہ روکنا ہے۔یہ آرڈنینس جاری کرکے انہوں نے نہ صرف انصاف کا قتل کیا بلکہ جمہوریت کا بھی قتل کیا ہے۔ان کا یہ اقدام اقوام عالم میں پاکستان کی بدنامی کا سبب بننا ہے۔لہزا اسمبلی مذکورہ آرڈیننس کی بھر پور مذمت کرتی ہے اور اس کالے قانون والے آرڈیننس کو کیسر مسترد کرتے ہوئے ارباب اختیار سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ اس آرڈنینس کو فی الفور واپس لیں۔
