اہم خبریںپاکستان

الیکشن ٹربیونل نے شیخ رشید اور اعجاز الحق کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے

الیکشن ٹربیونل نے شیخ رشید اور اعجاز الحق کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے حلقہ این اے 56 اور 57 سے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے۔

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق الیکشن ٹربیونل نے شیخ رشید اور  اعجاز الحق کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔راولپنڈی کے الیکشن ٹربیونل نے اعجاز الحق کےکاغذات پر ریٹرننگ افسر کے اعتراضات کو مسترد کردیا اور راولپنڈی کے حلقہ این اے 55 سے ان کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔ الیکشن ٹربیونل نے سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے حلقہ این اے 56 اور 57 سے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔دوسری جانب سابق وزیر فواد چوہدری کے ‏جہلم کی2 نشستوں سے کاغذات مسترد ہونے کےخلاف اپیل پرسماعت ہوئی جس میں ٹربیونل نے کل کیلئے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیے۔فواد چوہدری کے وکیل نے ٹربیونل میں مؤقف اپنایا کہ ان کے مؤکل کو الیکشن سے باہر رکھنے کیلئے بوگس اعتراض عائد کیے جارہے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You