BBC Urdu TV

القاسم انسٹیٹیوٹ کے اسپیشل بچے منیب الرحمن کا شاندار اعزاز، مرزا شفقات بیگ کی مبارکباد

القاسم انسٹیٹیوٹ کے اسپیشل بچے منیب الرحمن کا شاندار اعزاز، مرزا شفقات بیگ کی مبارکباد

جہلم (بیورو چیف )چوٹالہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت مرزا شفقات بیگ اپنے دوست ضیا اعجاز آف کالا گجراں کے ہمراہ صحافی عبدالرحمن قادری کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں انہوں نے القاسم انسٹیٹیوٹ برائے اسپیشل بچگان کے اسپیشل بچے منیب الرحمن کو نیشنل اسپیشل اولمپکس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈبل گولڈ میڈل حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر مرزا شفقات بیگ نے منیب الرحمن کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں خصوصی تحائف سے بھی نوازا اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اس موقع پر مرزا شفقات بیگ کا کا کہنا تھا "منیب الرحمن نے اپنی محنت، صلاحیت اور حوصلے سے نہ صرف اپنے والدین بلکہ چوٹالہ، ضلع جہلم اور پورے پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ ڈبل گولڈ میڈل حاصل کرنا قابلِ فخر کامیابی ہے۔ ہم منیب الرحمن اور ان کے اہلِ خانہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں مستقبل میں مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔”مرزا شفقات بیگ نے کہا کہ خصوصی بچوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور انہیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
اس موقع پر ضیا اعجاز آف کالا گجراں نے بھی منیب الرحمن کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔
منیب الرحمن کی یہ شاندار کامیابی القاسم انسٹیٹیوٹ برائے اسپیشل بچگان، اہلِ علاقہ، چوٹالہ اور پورے ضلع جہلم کے لیے باعثِ فخر ہے۔

Exit mobile version