BBC Urdu TV

الجواد ٹرسٹ انٹرنیشنل بریڈفورڈ کا ایک اور احسن اقدام۔سوہاوہ کے غریب اور نادار بچوں

الجواد ٹرسٹ انٹرنیشنل بریڈفورڈ کا ایک اور احسن اقدام۔سوہاوہ کے غریب اور نادار بچوں میں سٹیشنری تقسیم کی گئی۔

سوہاوہ : (بابر کیانی) تفصیلات کے مطابق ملک طالب حسین چیئرمین الجواد ٹرسٹ انٹرنیشنل بریڈفورڈ آن کے ہمراہ ڈرایکٹر آپریشنز الجواد ٹرسٹ ملک ساجد حسین ،ملک مختار حسین اورڈرایکٹر فنانس اختر ویلفیئر جے آئی یوتھ صدر زون پروفیسر جمیل کیانی نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول سوہاوہ میں غریب اور نادر طلباء میں سٹیشنری تقسیم کی ۔
اللہ ان جیسے درد دل رکھنے والے افرادکی عمر، عزت میں اضافہ فرمائے ۔ان کا شمار پاکستان کے چند ایسے
افراد میں ہوتا ہے جو دیار غیر میں رہتے ہوئے بھی اپنے وطن میں بسنے والوں محکوم طبقے کی دست گیری کرتے رہتے ہیں ۔یکم مارچ کو انہوں نے تحصیل سوہاوہ میں 10 بچیوں کی اجتماعی شادیوں کا پروگرام منعقد کیا۔اللہ تعالیٰ ان کی اس کاوش کو بھی قبول فرمائے اور رزق کثیر اور اجر عظیم عطا فرمائے ۔آمین

Exit mobile version