نیویارک: (ویب ڈیسک) نیویارک میں اقوام متحدہ میں عالمی قرضوں کی ادائیگی میں تاخیر کے بارے میں وزیراعظم عمران خان کے اقدام پر مشاورت شروع ہوگ ئی ہے جس میں بیس سے زائد ممالک شریک ہیں۔
اجلاس کی صدارت اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کی جس میں اقوام متحدہ، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ، عالمی بینک اور تجارت اور ترقی کے بارے میں اقوام متحدہ کانفرنس کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے افتتاحی کلمات میں جو منیر اکرم نے پڑھ کر سنائے، متعدد ترقی پذیر ملکوں کی قرضوں کی مشکلات حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا جہاں قرضوں کا بحران شدت اختیار کر سکتا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ غیر رسمی مشاورت میں بعض بامعنی اور عملی اقدامات پر معاہدہ طے پا جائے گا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر نے عمران خان کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے دنیا بھر میں انتہائی مشکلات کا شکار لوگوں کی مدد کیلئے قرض اور رعایتی امداد کے حوالے سے تیزی سے پیشرفت پر زور دیا