اہم خبریںپاکستان

اقوام متحدہ توہین رسالت کو جرم قرار دے، چیئرمین پاکستان علما کونسل کا مطالبہ

لاہور: چیئرمین پاکستان علما کونسل مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ انبیا کی توہین کرنیوالا امن پسند نہیں ہو سکتا۔ مذہب کے نام پر توہین کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ گستاخانہ خاکوں پر ہم سب کے دل دکھی ہیں۔

مولانا طاہر اشرفی نے گستاخانہ خاکوں معاملہ او آئی سی میں اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ توہین رسالت کو جرم قرار دے تاکہ یہ سلسلہ مستقل ختم ہو۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ سیاسی نہیں، ہم سب کا مشترکہ ایشو ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں کھڑے ہو کر مسلمانوں کا مقدمہ لڑا۔ انہوں نے اسلاموفوبیا کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھایا۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر قانون سازی ہونے تک یہ مسئلہ حل نہیں ہو سکتا۔ ہم مستقل بنیادوں پر حل چاہتے ہیں۔ اس سلسلے میں تمام اسلامی ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی قرارداد لے کر جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی استعداد کے مطابق جتنا کر سکتے ہیں اتنا کر رہے ہیں آج عالم اسلام اور عرب میں پاکستان کے موقف کو سراہا جا رہا ہے لیکن انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

مولانا طاہر اشرفی نے اپیل کی کہ پرامن احتجاج سب کا حق ہے۔ دنیا بھر میں خاکوں کیخلاف احتجاج ہو رہا ہے لیکن احتجاج کے دوران املاک نہ جلائی جائیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You