افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔ لیلہ سواتی
دہشتگردی کے خاتمے کیلئے متفق و متحد ہونے کی اشد ضرورت ہے۔معروف گلوکارہ کی میڈیا سے گفتگو
سوات(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق خیبرپختونخواہ سے تعلق رکھنے والی معروف نوجوان گلوکارہ لیلہ سواتی نے کہا کہ افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہوں انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے متفق و متحد ہونے کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کا کوئی دین و مذہب نہیں دہشتگردی ایک ناسور ہے اور اس ناسور کے خاتمے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے تا کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ ہو سکے خیبرپختونخواہ سے تعلق رکھنے والی معروف نوجوان گلوکارہ لیلہ سواتی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان، پولیس فورسز اور دیگر سیکورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڈی ھے اور رہینگی انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ پاکستان کو دشمن قوتوں سے نجات نصیب فرمائے اور اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے۔امین
