پنجاب

افواج پاکستان ملکی سالمیت کی ضامن،کردار کشی کرنیوالے ملک و قوم کے دشمن:سید راشد حسین بخاری

افواج پاکستان ملکی سالمیت کی ضامن،کردار کشی کرنیوالے ملک و قوم کے دشمن:سید راشد حسین بخاری

مستقبل پاکستان محب وطن سیاسی جماعت،پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں:گفتگو
حکومت سوشل میڈیا کے محفوظ استعمال کو یقینی اور ایسے فیک اکاؤ نٹس کو بند اور کارروائی کرے:چیئرمین
قوم سیکورٹی اداروں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر امن و امان کے قیام اور ملکی ترقی میں کردار ادا کرے
( )نائب صدر مستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ افواج پاکستان ملکی دفاع اور سالمیت کی ضامن ان کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے ملک و قوم کے ساتھ مخلص نہیں ہوسکتے،مستقبل پاکستان محب وطن سیاسی جماعت ہے ہم پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شرانگیزی کے مرتکب عناصر کو ہر سطح پر بے نقاب کریں گے،پاکستان کو اندرونی و بیرونی محاذوں پر بے شمار مسائل کا سامنا ہے ان کے حل کے لیے پاک فوج کے جوانوں نے اپنی جانیں تک قربان کیں مگر اس کے باوجود شرپسند عناصر کردار کشی کررہے ہیں جوکہ انتہائی افسوس ناک امر اور لمحہ فکریہ ہے،حکومت سوشل میڈیا کے محفوظ استعمال کو یقینی بناتے ہوئے ایسے فیک اکاؤ نٹس کو بند اور کارروائی کرے جو ریاستی اداروں کے خلاف مسلسل پروپیگنڈہ کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار افواج پاکستان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے خلاف باتیں کرنے والوں نے کبھی یہ سوچا ہے کہ وہ جو اپنے گھروں میں سکون کے ساتھ سوتے ہیں اس کے پیچھے بھی فوج کے وہ جوان ہیں جو موسم کے سختیوں سے بے نیاز ہوکر اپنی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ پاکستانی قوم سیکورٹی اداروں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر امن و امان کے قیام اور ملکی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرے۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
13-12-2024

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You