اہم خبریںپاکستان

افغان مہاجرین سے متعلق عالمی کانفرنس سترہ اور اٹھارہ فروری کو اسلام آباد میں شیڈول

اسلام آباد: دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق افغان مہاجرین سے متعلق عالمی کانفرنس سترہ اور اٹھارہ فروری کو اسلام آباد میں شیڈول ہے جس میں بیس ممالک کے مندوبین شریک ہونگے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کانفرنس میں افغان مہاجرین کی صورتحال، درپیش چیلنجز اور ان کی واپسی سے متعلق امور پر بات ہوگی۔ کانفرنس کا انعقاد ایسے موقع پر ہورہا ہے جب افغانستان میں امن کی کوششیں آگے بڑھ رہی ہیں۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق حکومت پاکستان اقوام متحدہ ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے تعاون سے عالمی کانفرنس کا انعقاد کر رہی ہے۔

افغان مہاجرین کے 40 سال مکمل ہونے پر کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اسلام آباد میں منعقد ہونے والی عالمی کانفرنس کا وزیراعظم افتتاح کریں گے۔

اس کانفرنس میں 20 ممالک کے سفرا اور سینئر حکام، اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام، ترقیاتی بینک اور سول سوسائٹی کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You