انٹرنیشنلاہم خبریں

افغان مفاہمتی ہائی کونسل کے چیئرمین پیر کو 3 روزہ دورہ پر اسلام آباد پہنچیں گے

اسلام آباد: افغانستان کی قومی مفاہمت کیلئے ہائی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبدﷲ عبدﷲ پاکستان کے تین روزہ دورے پر پیر کو اسلام آباد پہنچیں گے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وہ قومی مفاہمت کی ہائی کونسل کے اہم ارکان سمیت ایک اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ دورہ کریںگے۔

دورے کے دوران ڈاکٹر عبدﷲ عبدﷲ وزیراعظم، صدر، چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی، وزیر خارجہ اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقات کریںگے۔

وہ انسٹی ٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز اسلام آباد میں اہم خطاب اور صحافیوں سے بات چیت کریں گے۔ قومی مفاہمت کی ہائی کونسل کے چیئرمین کی حیثیت سے ڈاکٹر عبداﷲ کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔

دورے سے افغان امن عمل کے تناظر میں بات چیت، پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور عوامی سطح پر روابط مستحکم بنانے کا موقع ملے گا۔

ڈاکٹر عبدﷲ عبدﷲ کا یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی ہم آہنگی، بھائی چارے اور قریبی روابط کے فروغ میں مددگار ہوگا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You