افغان سرزمین سے پاکستان کو خطرہ ہے، شواہد افغان حکومت کو دیدیے۔نگران وزیراعظم
میرے ذاتی خیال میں افغان حکومت کو ابھی مزید وقت دینا چاہیے مزید وقت دیا جائے۔انوار الحق کاکڑ
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہےکہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونےکے شواہد افغان حکومت سے شیئرکیے ہیں، انہوں نےکچھ مسائل کو قبول بھی کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کو دیےگئے انٹرویو میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ہماری فوج اور انٹیلی جنس نے شواہد افغان حکومت سے شیئر کیے ہیں، ہم نےکبھی افغان حکومت پر پاکستان کو نقصان پہنچانےکا الزام نہیں لگایا، میں اب بھی یہ کہہ رہا ہوں کہ افغان سرزمین سے پاکستان کو خطرہ ہے۔نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ میرے ذاتی خیال میں افغان حکومت کو ابھی مزید وقت دینا چاہیے، مزید وقت دیا جائے تا کہ افغان حکومت کا افغانستان کے مکمل علاقے پر کنٹرول ہو جائے،امارت اسلامیہ کا کنٹرول ابھی پورے ملک پر دکھائی نہیں دیتا۔
