کابل: افغانستان کے صوبے زابل میں 6 پولیس اہلکاروں نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر 24 سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق افغان فوجیوں کی بڑی تعداد نے جائے واردات پر پہنچ کر علاقہ گھیرے میں لے لیا اور ثبوت اکٹھے کرنے شروع کر دیئے۔