راولپنڈی: افغانستان سے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کے نتیجے میں فرنٹیئر کور کا ایک جوان فخر عباس شہید جبکہ اس کے دیگر دو ساتھی زخمی ہوئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان میں ژوب کے علاقہ منزکے میں افغانستان کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ پاکستان افغان حکام سے مسلسل بارڈر کراسنگ امور پر بات کرتا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج کی باگسر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ، ایک شہری زخمی
دوسری جانب بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے 45 سالہ مقامی شہری زخمی ہو گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انڈین فوج نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل او سی پر باگسر سیکٹر کے علاقے پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔
بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونے والے 45 سالہ مقامی زخمی شہری کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزیوں کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔ پاک فوج نے پاکستانی علاقوں میں فائرنگ کرنے والی بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔