اہم خبریںپنجاب

افراتفری کی سیاست کا جواب عوام کی خدمت سے دیا اور دیتے رہیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ خدمت کے سفر کے سامنے انتشار کی سیاست اپنی موت آپ مرچکی ہے، افراتفری کی سیاست کا جواب عوام کی خدمت سے دیا اور دیتے رہیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وفاقی وزیر غلام سرور خان نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور، حلقے کی ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رکن پنجاب اسمبلی عمار خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں پی ڈی ایم کی تخریبی سیاست کی پرزور مذمت کی گئی۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ منفی سیاست کو 22 کروڑ عوام مسترد کرچکے ہیں، بے در پے ناکامیوں کے بعد مخالفین کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہیے، پنجاب میں حقیقی ترقی کا سفر شروع ہو چکا ہے، یہ سفر تیزی سے جاری و ساری رہے گا، روکنے کی کوشش کرنے والے پہلے کی طرح ناکام رہیں گے، ماضی میں دانستہ طور پر بعض علاقوں کو نظر انداز کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے یکساں ترقی کا وژن دیا، دیہات میں کھیت سے منڈی تک سڑکوں کی تعمیر و توسیع سے خوشحالی آئے گی، پی ڈی ایم ملک میں عدم استحکام چاہتی ہے، عوام کی حمایت سے اپوزیشن عناصر کے افراتفری پھیلانے کے عزائم ناکام بنائیں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You