اہم خبریںکھیل

اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد کرکٹرز وزیراعظم کی تعریف کرنے لگے

لاہور: (ویب ڈیسک) سینیٹ الیکشن میں ناکامی کے بعد وزیراعظم عمران خان کا پارلیمنٹ میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد قومی کرکٹرز بھی وزیراعظم کی تعریف کرنے لگے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں قومی ٹیم کے آل راؤنڈر اور ٹی ٹونٹی میں رنز مشین بنانے والے محمد حفیظ نے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان کا اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا ایک جارحانہ اقدام ہے۔

https://twitter.com/intent/like?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1368112143984377856%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.dunyanews.tv%2Findex.php%2Fur%2FCricket%2F591193&tweet_id=1368112143984377856

عمران خان کی طرف سے اعتماد کے ووٹ لینے کے بعد ایک اور آل راؤنڈر عامر یامین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ہمیشہ کی طرح عظیم کپتان۔

https://twitter.com/intent/like?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1368114639708463104%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.dunyanews.tv%2Findex.php%2Fur%2FCricket%2F591193&tweet_id=1368114639708463104

یاد رہے کہ آج وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ ہاؤس میں اعتماد کا ووٹ حاصل کیا، اس بار انہوں نے 178 ووٹ حاصل کیے، اکثریت کے لیے وزیراعظم کو 172 ووٹ درکار تھے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You