BBC Urdu TV

اس کرہ ارض پر اللہ کریم نے تمام مخلوقات کو انسان کی خدمت پر لگا رکھا ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان

اس کرہ ارض پر اللہ کریم نے تمام مخلوقات کو انسان کی خدمت پر لگا رکھا ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان

اس کرہ ارض پر اللہ کریم نے تمام مخلوقات کو انسان کی خدمت پر لگا رکھا ہے جو کہ دن رات اشرف المخلوقات کے لیے کام میں لگے ہوئے ہیں۔ظاہری نعمتوں کے ساتھ ساتھ باطنی نعمتوں کے لیے انبیاء مبعوث فرمائے جو ہمیں اس خلق سے آگے کی خبر دیتے ہیں۔اللہ کریم خالق ہیں جس کو جتنی حیثیت میں رکھا ہے جتنی استعداد دی وہ بہتر جانتا ہے کس کا کیا مقام ہونا چاہیے۔اگر یہ ساری نعمتیں عطا ہوئی ہیں تو ہم بجاآوری میں اللہ کا شکر کیسے ادا کریں؟ کیا ہم اتباع کر رہے ہیں؟
امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ کا مرکز دارالعرفان منارہ میں دوروزہ ماہانہ روحانی اجتماع پر واشنگٹن امریکہ سے ویڈیو لنک کے زریعے خطاب۔
انہوں نے کہا کہ رب کائنات نے ہمیں کیفیات قلبی سے منسلک فرمایا یہ اللہ کریم کا بہت بڑا احسان ہے۔معلوم تو سب کو ہے کہ اس داردنیا سے جانا ہے لیکن یہ جاننا اس درجہ کی قوت عطا فرمائے کہ عمل تک لے جائے۔دینی امور ہوں یا دنیا کے بندہ مومن کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ کہہ کچھ رہا ہو اور سو چ کچھ رہا ہو۔ایسا بھی دیکھنے میں آتا ہے کہ بندہ دین بیان کر رہا ہے لیکن اندر دین کی وہ کیفیت نہیں ہے، عمل نہ کرتا ہو تو دیکھیں نہ بندہ گرتے گرتے کہاں تک پہنچ جاتا ہے۔کیفیات قلبی بندے کو وہ ترقی عطا فرماتی ہیں کہ اسے یہ ادراک نصیب ہوتا ہے کہ بندہ اپنا ترازو خود لگاتا ہے کہ میں کہاں ہوں؟
انہوں نے مزید کہا کہ ذکر اذکار کی بات ہو لطائف و مراقبات کی بات ہو ہمیشہ اپنا معاملہ اللہ کے سپرد کریں۔جہاں ہم اپنی ذات کی بات کریں گے وہاں خطاکھائیں گے۔چاہے ذمہ دار ہے یا سالک،ہم میں سے ہر بندہ امتحان گاہ میں ہے۔ہر ایک کے لیے ضروری ہے کہ تا دم واپسی وہ محتاط رہے۔ایک پہلو شکر گزاری کا ہے جس میں ذات باری تعالٰی ہے اس میں اپنی ذات کو نہ لائیں جہاں یہ بات آگئی کہ یہ میرا کمال ہے سب کچھ دھرے کا دھرا رہ گیا۔ایک چھوٹی سے سوچ بہت بڑا امتحان بن سکتی ہے۔ اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔اور صدق دل سے دین پر عمل پیرا ہونا نصیب ہو۔
آخر میں آپ نے امت مسلمہ اور وطن عزیز کے لیے خصوصی دعا بھی فرمائی۔

Exit mobile version