انٹرنیشنلاہم خبریں

اسپین بدترین برفانی طوفان، 4 افراد ہلاک، شمالی سپین میں درجہ حرات 35 ڈگری تک گرگیا

اسپین۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق دارالحکومت میڈرڈ کئی دہائیوں کے بعدبدترین برفانی طوفان کی زد میں آگیا، گذشتہ روز شمالی اسپین کے علاقے میں درجہ حرارت ریکارڈ سطح منفی 35 ڈگری تک گر گیا۔میڈرڈ میں 30 سے 35 سینٹی میٹر تک برفباری ہوئی جوکہ 1971 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

سمندری طوفان کے ساتھ برف باری اور تیز ہواؤں نے درخت گرا دیے، کئی انچ برف پڑنے سے ہزاروں گاڑیاں راستوں میں پھنس گئیں، شہر کی ٹرین سروس معطل کر دی گئی۔جمعے کے روز میڈرڈ ائیرپورٹ پرپروازیں منسوخ کر کے ائیرپورٹ بھی بند کردیا گیا۔ملک بھر میں 650 سڑکوں پر ٹریفک متاثر ہوئی ہے۔

میڈرڈ کے علاقے میں امدادی کاروائیوں کے دوران گاڑیوں میں پھنسے 1500 افراد کو باحفاظت نکال لیاگیاہے۔ میڈرڈ میں دو بے گھر افراد سردی سے ہلاک ہوئے جبکہ مالاگاہ کے قریب گاڑی کو حادثے کے باعث دو افراد کی ہلاکت ہوئی۔

ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچز نے شہریوں کو احتیاط کا مشورہ دیاہے جبکہ محکمہ موسمیات نے خبرار کیاہے آئندہ ہفتے درجہ حرارت گرنے کے بعد مزید برفباری کا امکان ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You