BBC Urdu TV

اسٹیشن کمانڈر منگلا کینٹ بریگیڈئیر عرفان احمد اور بریگیڈئیر گریژن منگلا کینٹ طاہر سعید بٹ

باتسلیمات ضلعی آفیسر اطلاعات حکومت پنجاب، جہلم

اسٹیشن کمانڈر منگلا کینٹ بریگیڈئیر عرفان احمد اور بریگیڈئیر گریژن منگلا کینٹ طاہر سعید بٹ نے موسم بہار شجر کاری مہم کے تحت پودے لگائے
دینہ بائی پاس سے منگلا کینٹ تک 4 ہزار پودے لگائے جا چکے ہیں، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر سدھیر احمد مغل

جہلم :موسم بہار شجر کاری مہم کے تحت محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام فورسز پلانٹیشن ڈے کا انعقاد منگلا کنٹونمنٹ میں کیا گیا۔ جس میں بطور مہمان خصوصی اسٹیشن کمانڈر منگلا کینٹ بریگیڈیئر عرفان احمد، بریگیڈیئر گریژن منگلا کینٹ طاہر سعید بٹ، اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد قاسم اور ڈویژنل فاریسٹ آفیسر سدھیر احمد مغل نے پودے لگائے۔ اس موقع پر ڈویژنل فاریسٹ آفیسر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دینہ بائی پاس سے منگلا کینٹ تک 4 ہزار پودے لگائے جا چکے ہیں۔ ان پودوں سے جہاں خوبصورتی میں اضافہ ہو گا وہاں ہی یہ پودے ماحول دوست بھی ثابت ہونگے۔پودے انسانوں، جانوروں کی غذا اور صحت میں معاونت کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں اور زمین کو سر سبز و شاداب بنانے اور ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔ اسٹیشن کمانڈر منگلا کینٹ اور بریگیڈیئر گریژن منگلا کینٹ نے سدھیر احمد مغل کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ محکمہ جنگلات کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔

DGPR Punjab محکمہ تعلقات عامہ راولپنڈی ڈویژن

رپورٹ:راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب

Exit mobile version