اہم خبریںپاکستان

اسلام جبر کی بنیاد پر کسی کو مسلمان کرنے کا حکم نہیں دیتا: طاہر اشرفی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی اور پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ اسلام امن، سلامتی اعتدال کا دین ہے، اسلام جبر کی بنیاد پر کسی کو مسلمان کرنے کا حکم نہیں دیتا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلام اپنے پیغام حقانیت سے پھیلا ہے، پاکستان میں بعض واقعات میں کہا جاتا ہے کہ جبر کی بنیاد پر مذہب کو تبدیل کروایا گیا یا مذہب تبدیل کرانے کا جبراً کہہ کر شادی کرلی گئی۔

طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کے تمام واقعات کو کیس ٹو کیس دیکھنے کے لئے اور اصل حقائق سامنے لانے کے لئے ان کا دفتر مستقل بنیادوں پر کام کر رہا ہے لہذا اگر کسی بھی پاکستانی غیر مسلم کو اس سلسلہ میں شکایت ہے تو وہ ان کے دفتر سے رابطہ کر سکتا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You