اہم خبریںکرائمز

اسلام آباد ہائیکورٹ:‌ جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری کی مستقل ضمانت منظور

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی اکاونٹس کیس میں آصف زرداری کی مستقل ضمانت منظور کر لی، سابق صدر کو طبی بنیادوں پر ریلیف دیا گیا ہے۔

جعلی اکاونٹس کیس میں آصف علی زرداری کی مستقل ضمانت منظور، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کوسابق صدر کی گرفتاری سے روک دیا ۔ مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں آصف زرداری کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی گئی۔ عدالت نے ضمانت طبی بنیادوں پر منظور کی۔ آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت کی نیب پنڈی کی جانب سےمخالفت اور نہ ہی حمایت کی گئی۔

واضح رہے کہ مذکورہ کیس میں آصف زرداری کے خلاف نیب نے 8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشنز کا الزام عائد کر رکھاہے۔

MKB Creation

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

MKB Creation
Back to top button

I am Watching You