اہم خبریںپاکستان

اسلام آباد: گلگت بلتستان کے عوام کا مظاہرہ، عبوری آئینی حیثیت دینے کا مطالبہ

اسلام آباد: گلگت بلتستان کے عوام نے اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا اور گلگت کو عبوری آئینی حیثیت دینے کا مطالبہ کیا، جس میں گلگت بلتستان کے نگراں وزراء نے بھی شرکت کی۔

مظاہرے میں بڑی تعداد میں گلگت بلتستان کے عوام اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی، مظاہرین نے گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ کے حکومتی فیصلے کے حق میں نعرے بازی کی، شرکاء نے پانچواں صوبہ گلگت بلتستان اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگائے جبکہ مودی اور ہندوستان کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا آئینی صوبہ گلگت بلتستان کے لوگوں کا حق ہے، آئینی صوبہ کے حق میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کرینگے، صوبہ بنانے کے اعلان پر گلگت بلتستان کے عوام وفاقی حکومت و پاک فوج کے شکر گزار ہیں، گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے سے کشمیر کاز کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You