اہم خبریںپنجاب

اسلام آباد:کنٹریکٹ پربھرتی اساتذہ کا مستقلی کیلئے احتجاج، پولیس نے ڈنڈے برسادیئے

اسلام آباد: اسلام آباد میں کنٹریکٹ پر بھرتی اساتذہ نے مستقلی کے لیے بنی گالا کے باہر مظاہرہ کیا، پولیس نے ڈنڈے برسادیئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اساتذہ نے مستقل نہ کیے جانے پراحتجاج کیا، اساتذہ کو بنی گالا جانے سے روکنے پرتصادم ہوا، پہلے 14 اب مزید 30اساتذہ کو گرفتار کر لیا گیا، پولیس کی جانب سے آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی۔ پولیس نے بنی گالاکی طرف جانے والے راستے کوسیل کردیا۔

اساتذہ کی گرفتاریوں کے بعد تصادم شروع ہوا، اب مظاہرین کی طرف سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا، پولیس کی بڑی تعداد میں نفری کوطلب کر لیا گیا، اساتذہ نے وزیراعظم کے روٹ پراحتجاج کیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You