اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سرکاری زمین پر قائم وکلا کے غیر قانونی چیمبرز غیر قانونی قرار دے کر گرانے کا حکم دے دیا۔
بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ میں وکلا کے سیکڑوں چیمبرز غیر قانونی طور پر قائم ہیں، عدالت عالیہ نے عوامی مقامات اور فٹ بال گراؤنڈ سے تمام غیر قانونی تعمیرات ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔