اہم خبریں

اسلام آباد: پمز ہسپتال میں‌ او پی ڈی بند، ہتھیال کو کرونا کے باعث سیل کر دیا گیا

اسلام آباد: اسلام آباد کے پمز سپتال کا او پی ڈی بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا دوسری جانب بارہ کہو کی یونین کونسل ہتھیال میں کرونا پھیلنے کے خدشے کے باعث انتظامیہ نے علاقہ سیل کر کے حفاظتی انتظامات یقینی بنانا شروع کر دیئے۔

بتایا گیا ہے کہ حکام کی جانب سے ہتھیال میں سپرے اور دیگر افراد کی اسکریننگ کی جائے گی تا کہ مرض پھیلنے کا خطرہ نہ رہے، 11 مشتبہ کیسز کے بعد حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کیلئے حکام اور سکیورٹی اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

دریں اثنا پمز ہسپتال انتظامیہ نے او پی ڈی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد کل سے آؤٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ بند رہے گا۔ او پی ڈی بند کرنے کا فیصلہ کرونا کے بڑھتے کیسز کے باعث کیا گیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You