BBC Urdu TV

اسلام آباد (طلحہ راجہ)اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو نے وفاقی حکومت اور وزارت توانائی پاور

اسلام آباد (طلحہ راجہ)اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو نے وفاقی حکومت اور وزارت توانائی پاور ڈویژن کی جانب سے بجلی صارفین کے لئے اعلان کردہ ونٹر سہولت پیکیج ریلیف ماہ دسمبر 24 کے بلوں میں معزز صارفین کو مہیا کر دیا ھے اور مزید اس ریلیف کا اطلاق جنوری 25 اور فروری 25 کے بجلی کے بلوں میں بھی کیا جائے گا۔ چیف ایگزیکٹیو آئیسکو محمد نعیم جان نے بتایا اعلان کردہ ونٹر سہولت پیکیج کے تحت دسمبر 24 کے بجلی بلوں میں آئیسکو کے گھریلو ٹیرف کے حامل صارفین کو 11 کروڑ 55 لاکھ 55 ہزار 774 روپے کا کمرشل ٹیرف کے حامل صارفین کو 5 کروڑ 82 لاکھ 13 ہزار 805 روپے انڈسٹریل ٹیرف کے حامل صارفین کو 4 کروڑ 60 لاکھ 82 ہزار 534 روپے کا جب کہ گورنمنٹ کنکشنز کو ونٹر سہولت پیکیج کے تحت دسمبر 24 کے بلوں میں 4 کروڑ 60 لاکھ 82 ہزار 534 روپے کا ریلیف دیا گیا مجموعی طور پر دسمبر 24 کے بجلی کے بلوں میں آئیسکو صارفین کو 20 کروڑ 72 لاکھ 86 ہزار 400 روپے کا ونٹر سہولت پیکیج ریلیف فراہم کیا گیا ھے چیف ایگزیکٹیو آئیسکو محد نعیم جان

Exit mobile version