لاہور: اسلام آباد سے سکھر آنے والی پی آئی اے کی فلائٹ بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔ فلائیٹ کے پائلیٹ کی حاضر دماغی نے جہاز کو اتار لیا۔
اسلام آباد سے سکھر آنے والی فلائیٹ پی کے 631 جب لیںڈنگ کے قریب پہنچی تو جہاز کا ایمرجنسی ایگزٹ ڈور اچانک کھل گیا جس کے باعث فلائیٹ میں سوار مسافر اور کریو سٹاف دہل کر رہ گئے اور چیخ و پکار مچ گئی۔
تاہم فلائیٹ کیٹپن نے کمال مہارت کیسات ہوش وہواس میں رہتے ہوئے بحفاظت جہاز کو اتار لیا۔
پی آئی اے کے تکینکی عملہ نے اس واقعے کی تحقیقات اور دروازے کی مرمت شروع کردی ہے، مگر تاحال اس کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔