انصاف یوتھ ونگ شمالی پنجاب کے صدر سردار محمد طیب حیدر خان کی زیر سرپرستی شعبہ اطلاعات کا پہلا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
اجلاس کی صدارت سیکرٹری اطلاعات شمالی پنجاب جیدی خان جدون اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات انجنئیر نعمان خان جدون نے کی۔
اسلام آباد : تحریک انصاف یوتھ ونگ شمالی پنجاب کے شعبہ اطلاعات کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا اجلاس صدر شمالی پنجاب سردار محمد طیب کی زیر سرپرستی میں ہوا
اجلاس کی صدارت ترجمان انصاف یوتھ ونگ شمالی پنجاب جیدی خان جدون اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات انجنئیر نعمان نے کی۔
اجلاس میں تمام ضلعوں سے سیکرٹری اطلاعات کے نمائیدوں نے شرکت کی اجلاس میں تحریک انصاف کے شعبہ اطلاعات کو منظم اور متحرک کرنے پر زور دیا گیا اور آئیندہ ہفتے تک تمام ضلعوں میں ڈپٹی سیکرٹریز تعنیات کرنے کا ٹاسک دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سردار طیب حیدر خان نے کہا کہ تمام انفارمیشن سیکرٹریز اپنے اپنے پریس کلب کے دورے کریں اور اپنی رپورٹ اپنے سیکرٹری اطلاعات شمالی پنجاب جیدی خان جدون کے پاس جمع کروائیں۔جیدی خان جدون نے کہا کہ تمام صحافی برادری کے نمائیدوں سے اپنے تعلق کو مضبوط کریں۔
ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شمالی پنجاب انجنئیر نعمان خان نے کہا کہ شمالی پنجاب انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں نوجوانواں کی سیاسی ،اخلاقی تربیت اور انفارمیشن سے متعلق جدید ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنایا جائے گا۔
اجلاس میں جہلم ۔چکوال۔چنیوٹ۔بھکر۔ٹوبہ ٹیک سنگھ۔راولپنڈی ۔سرگودھا۔خوشاب۔ فیصل آباد اور دیگر اضلاع کے تمام سیکرٹیز انفارمیشن نےبھرپور شرکت کی۔
اجلاس میں ضلعی سیکرٹری اطلاعات عنصر نیاز وڑائچ۔سیکرٹری اطلاعات میٹروپولیٹن عماد مرزا سیکرٹری اطلاعات وحید عباس بلوچ۔سیکرٹری اطلاعات جواد پنو۔سیکرٹری اطلاعات نعیم الحسن لاڈا، سیکرٹری اطلاعات ارسلان جلال، سیکرٹری اطلاعات وجیہ الحسن، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات خباب نز ر، صدر ضلع خوشاب ملک آصف مزمل اعوان، فنانس سیکرٹری ضلع چنیوٹ محمد حسین شاہد ، محمد اسامہ وحید اور ضلع سرگودھا کی نمائندگی ارسلان جلال نے کی