اہم خبریںکرائمز

اسلام آباد: انسداد دہشتگردی فورس کی فائرنگ سے طالبعلم جاں بحق، 5 اہلکار گرفتار

اسلام آباد: اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی فورس کی فائرنگ سے طالب علم جاں بحق ہوگیا، گاڑی پر فائرنگ کرنے والے پانچ اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

اے ٹی ایس اہلکاروں کی فائرنگ کے واقعہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ مرتب کر کرلی گئی۔ گاڑی کو عقب سے ٹائروں پر گولیاں مارنے کا پولیس موقف غلط نکلا، گاڑی کو سامنے سے پانچ گولیاں ماری گئیں، گاڑی کو دونوں اطراف سے بھی گولیاں ماری گئیں۔ مقتول اسامہ کی موت سامنے سے ماری گئی گولیاں لگنے سے واقع ہوئی، گاڑی پر مجموعی طور پر 17 گولیاں لگیں۔

پولیس فائرنگ سے جاں بحق نوجوان انٹرمیڈیٹ کا طالب علم تھا۔ نوجوان اخراجات پورے کرنے کے لئے گاڑی کو بطور کیب چلاتا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You