لاہور: محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، لاہور، پشاور اور بالائی سندھ میں بارش کا امکان ہے۔ شمال مشرقی بلوچستان کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ خیبرپختونخوا میں پشاور، چترال، ایبٹ آباد میں بادل برسنے کا امکان ہے۔
سندھ میں سکھر اور لاڑکانہ میں بارش کی توقع ہے۔ مٹھی، نوابشاہ میں موسم شدید گرم رہے گا۔ درجہ حرارت 43 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔