اسلامی مہینوں میں شعبان ایک ایسا مقدس مہینہ ھے جس کی آمد پر خاتم النبین حضرت محمد

کرا چی : (رپورٹ:عاصم آرائیں جہلمی)
اسلامی مہینوں میں شعبان ایک ایسا مقدس مہینہ ھے جس کی آمد پر خاتم النبین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کمر کس لیا کرتے تھے اللہ کی عبادت طویل کرلیا کرتے تھے اور کثرت سے روضہ رکھتے تھے اسی مقدس مہینے میں آپ نے پندرویں شب کو رات کے ایک پہر جنت البقیع کے قبرستان گئےاور فوت ھونے والوں کے لئے مغفرت کی دعاکی۔ عالم اسلام کے مسلمان شعبان کی پندرویں شب اللہ کو پیارے ھونے والوں کی قبور پر جاتے ہیں اور اپنے عزیز و اقارب کے لئے دعا بخشیش کرتے ہیں چیئرمین مورڑومیر بحر علی اکبر نے بھی اپنے ٹاؤن کے دو قبرستان واقع شیرشاہ گلبائی اور کراچی کے قدیم قبرستان میوہ شاہ میں اپنی ٹاؤن انتظامیہ کو فعال کرتے ھوۓ کیا میونسپل کمشنر الہی بخش سیال اور ایگزیکٹیئو انجنیئر الیکٹریکل و میکنیکل نوید صدیقی و فوکل پرسن ٹاون اور محکمہ باغات اس دن کی آمد سے قبل زائرین کی گزر گاھوں اور قبروں سے خودرو خاردار جھاڑیاں کاٹنے اور صاف کرنے پر مصروف رھا۔الیکٹریکل ڈیپارٹمنٹ نے قبرستانوں کو برقی قمقموں سے منور رکھا۔ ٹاون انتیظامیہ کی جانب سے گزگاھوں پر پانی کی سبیلوں کے کیمپ لگاۓ جہاں زائرین کو شربت سے تواضع کی گئی اور خوشبوکا اسپرےکیا۔ چیئرمین مورڑومیر بحر علی اکبر نے شاندار خدمات پر ٹاؤن انتظامیہ، محکمہ آب رسانی ،ایم اینڈ ای ،باغات کی خدمات کی تعریف کی یہی وجہ ہے کہ شب برات سمیت دیگر مذہبی ایام میں عوام کو دی جانے والی بلدیاتی و شہری سہولیات میں مورڑو میربحر ٹاؤن دیگر ٹاؤن میں نمایاں مقام رکھتاہے۔